To whom it may concern کل جو بیٹھے Junior کا Code Review کرنے ہم۔ قہر بن کر ہم پہ ٹوٹی وہ بلائے شامِ غم۔ کھول کر دیکھا جو I.D.E پہ اس عفریت کو۔ یعنی بے ہنگم سی Lines of code کے سنگیت کو۔ بھک سے سارا اُڑ گیا Experience مثلِ غبار۔ سر سے Leadership کا زائل ہوگیا سارا خمار۔ Spaghetti Code ہے، بریانی ہے، یا Soup ہے؟ ہم کہیں کھچڑی جسے۔۔۔ اُس کے مطابق OOP ہے۔ View اور Model میں کوئی ربط تک دکھتا نہیں۔ ایسے Java Bean مسٹر بین بھی لکھتا نہیں۔ گاہے گاہے گر Design change ہی مقصود تھا۔ نام Project کا عزیزم کیوں نہ پھر گرگٹ رکھا؟ Task میں لکھا کہیں بھی فائلیں بھرنا نہ تھا۔ کیوں لکھے بے کار Method کال جب کرنا نہ تھا؟ ایک گھنٹہ پی گیا Function جو اک بہروپ تھا۔ ہم Recurrence سمجھے بیٹھے۔ Nested وہ Loop تھا۔ ہر جگہ پر ٹھونسنا Maven کی Nature کفر ہے۔ شرع پروگرامنگ میں ایسا Architecture کفر ہے۔ اک منٹ! یہ کیا کہا میں نے۔۔۔ کہاں ہے کفر ادھر؟ کفر ہی ہوتا مگر ہے Architecture ہی کدھر؟ Role جس کا Guest تھا Access دیا سارا اُسے۔ تھا جسے Enc...